لاہور میں ایک اور حوا کی بیٹی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ، نجی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کو تین ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پہلے سوشل میڈیا پر دوستی پھر ملاقات کا بہانہ، ایم فل کی طالبہ جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔
نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ مبینہ گینگ ریپ کا واقعہ بحریہ ٹاؤن میں پیش آیا، متاثرہ لڑکی کے دوست حسیب نے ناشتے کے بہانے بلایا اور فلیٹ پر لے گیا، جہاں تین ملزمان نے طالبہ کو مبینہ گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس حکام کہتے ہیں کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ تفتیش مکمل ہونے پر اصل حقائق واضح ہوں گے۔
متاثرہ طالبہ نے حکام سے ملزمان کو سخت سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔