عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئے۔
دس گرام سونا 257 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 3 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ 2 ہزار 711 ڈالر ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 372 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔