امریکا کے غیر روایتی سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ نےایک اور روایت توڑ دی،امریکی تاریخ میں پہلی بار تقریب حلف برداری میں غیر ملکی رہنماؤں کو مدعو کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق نومنتخب امریکی صدر نےسات موجودہ اوردو سابقہ سربراہان مملکت کو دعوت نامہ بھیجا،ان میں چین کے صدر شی جن پنگ بھی شامل ہیں،صدرشی جن پنگ اپنا ایلچی واشنگٹن بھیجیں گے۔
ارجنٹینا اورایکواڈور کےصدور نےتقریب میں شرکت کی تصدیق کردی،،سابق برازیلین صدر جیئر بولسونارو پربیرون ملک سفر کی پابندی ہے،اٹلی کی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وقت ملا تو وہ واشنگٹن ضرور جائیں گی، پاکستان کے سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی تقریب میں شرکت کے لیےواشنگٹن پہنچ چکے ہیں۔