محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مخلتف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں اور بلوچستان میں برفباری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، بونیر ، خیبر،اورکزئی،کرم اور وزیرستان میں تیز بارش اوربرفباری کا امکان ہے ۔ پشاور ، ہری پور ، چارسدہ، نوشہرہ ، صوابی،بنوں،کرک، ہنگو اور کوہاٹ میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش و برفباری کی توقع ۔ اسلام آباد ،راولپنڈی ، اٹک ، جہلم ، چکوال، گجرات، میانوالی، خوشاب میں بارش ہو سکتی ہے ۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور،اوکاڑہ ، ساہیوال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں دھند چھائی رہے گی ۔
جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی یہی صورتحال رہے گی۔ کوئٹہ، مستونگ، زیارت، چمن، پشین سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
پیر کو کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینیٹی گریڈ ،اسلام آباد چار ، پشاور چھ ، لاہورسات اور کراچی میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ آج سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔