ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو برائے شماریات اور آپٹما کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 2.79ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.6 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو3.12ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ رواں سال اگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.48ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.3 فیصد کم ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال اگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.38ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 13فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.31ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو اگست میں بڑھ کر1.48ارب ڈالر ہوگیا۔