ملک کےمزید 4 اضلاع کے سیوریج میں پولیو وائرس مثبت نکل آیا،لکی مروت،خیرپور،ٹنڈوالہ یار،ٹنڈومحمد خان کےسیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا۔
قومی ادارہ صحت کی ٹیم نے 18 سے 24 دسمبر کے دوران نمونے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے، ریجنل پولیو لیبارٹری رپورٹ کےمطابق تمام شہروں سے سیوریج نمونےمثبت نکلے۔
خیال رہے کہ دو ہفتے قبل بھی ملک کے 12 اضلاع میں پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے مثبت نکلے تھے۔