استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے آئی پی پی کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، فرخ حبیب کو پارٹی میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ عون چوہدری نے نواز شریف کے استقبال پر پارٹی قیادت کو وضاحت پیش کردی۔
پیٹرن ان چیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے پارٹی کے اہم رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، فواد چوہدری، سے لاہور میں ملاقات میں آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی۔
جہانگیر ترین سے فرخ حبیب کی بھی ملاقات میں ہوئی، جس میں پارٹی امور پر بات چیت ہوتی رہی، فرخ حبیب کو پارٹی میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ملاقاتوں کے دوران عون چوہدری بھی شامل تھے، عون چوہدری نے پارٹی قیادت کو نواز شریف کا استقبال کرنے پر وضاحت پیش کی۔
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل نے وضاحت میں کہا کہ نواز شریف کا استقبال کرنے ذاتی حیثیت سے گئے، ان کے شریف برادران سے ذاتی تعلقات ہیں۔
گزشتہ روز نواز شریف کے استقبال کرنے پر آئی پی پی نے عون چوہدری سے وضاحت طلب کی تھی۔