عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دو روز کے دوران مجموعی طور پر نرخ 4300 روپے بڑھ گئے۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 2703 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، دو روز میں فی اونس سونا 42 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے پر جاپہنچا، دو روز میں مجموعی طور پر 4300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آج دس گرام سونا 1200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 83 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 433 روپے ہوگئی۔