پشاور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی ایک ماہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
پشاور ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت ہوئی، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کی آج اسلام آباد توشہ خانہ ٹو میں پیشی ہے۔درخواست گزاراسلام آباد میں ہے۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم بے استفسار کیا کہ کیا بشریٰ بی بی کی جانب سے استثنی کی درخواست دائر کی ہے۔ بشری بی بی تو اس صوبے کی نہیں اسلام آباد کی رہائشی ہے۔ انکی درخواست ہم نمٹاتے ہیں۔ مقدمات کی تفصیلات کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک ماہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔





















