قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری اخلاق احمد کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم 8 ماہ قبل واردات کے بعد متحدہ عرب امارات فرار ہو گیا تھا،پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروا کے ملزم کو گرفتار کیا
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانونی مراحل پورے کرنے کے بعد آج پاکستان لایا گیا اورمزید کارروائی کیلئے گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 128 ہوگئی۔