آرمی چیف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپوراورگورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی میں تلخ کلامی ہوگئی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےوسائل کی کمی کاشکوہ کیاتھافیصل کریم کنڈی نےاین ایف سی ایوارڈ کےتحت ملنےوالے500ارب کاذکر کیا جس پر وزیراعلیٰ اورگورنرخیبرپختونخوا میں تلخی ہوئی ہے۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بات پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اجلاس چھوڑ کر باہر چلے گئے گورنر خیبرپختونخوا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وفاقی کی جانب سے ملنے والی رقم کا بھی ذکر کیا۔
اجلاس کے موقع پرگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اربوں روپےملنے کے باوجود پولیس اورسی ٹی ڈی کو کیوں مضبوط نہیں کیاگیا۔