پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔
10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 39 ہزار 540 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالر بڑھ کر فی اونس 2676 ڈالر ہو گئی ہے ۔