عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 150 اور فی اونس 7 ڈالر گرگئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ 21 اکتوبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ نرخ 2 لاکھ 8 ہزار 350 پر آگئے۔
رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کے بھاؤ 129 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 78 ہزار روپے 626 روپے ہوگئے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 992 ڈالر فی اونس ہوگیا۔