لاہور پولیس نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرنے والا ڈکیت گروہ پکڑ لیا۔
اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرنے والا ڈکیت گروہ نواب ٹاون لاہور سے پکڑا گیا، ملزمان سے موبائل فونز، اسلحہ اور چھینی گئی رقم برآمد کر لی گئی ۔
دو رکنی گروہ نواب ٹاؤن اور صدر میں وارداتیں کرتا تھا۔ اے ٹی ایم سےرقم لیکرجانےوالوں کو لوٹنے کی فوٹیجز بھی سامنے آئیں، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔