انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے خراب پرفارمنس کے باوجود کپتان روہت شرما ٹیم میں برقرار رہیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں ویرات کوہلی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے جبکہ جسپریت بمرا نائب کپتان ہوں گے۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی کا انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی کھیلنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام
بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ آفیشل نے کہا کہ اس وقت فوکس چیمپئنز ٹرافی پر ہے، ایک مضبوط کمبی نیشن بنانا ہے۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 6 فروری سے ہو گا۔