سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کےدوسرے اجلاس میں بتایا تھابانی پی ٹی آئی سےملانا کتنا اہم ہے بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ کروائی گئی توتیسری نشست کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اسلام آباد میں سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات کیلئےپیشرفت نظرنہیں آرہی، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے بغیرہماری کمیٹی کا اگلا قدم اٹھانا ممکن نہیں ہے۔
سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کےدوسرے اجلاس میں بتایا تھابانی پی ٹی آئی سےملانا کتنا اہم ہےبانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ کروائی گئی توتیسری نشست کی ضرورت نہیں ہوگی، اسپیکر آفس سے کئی بار رابطہ کرنے کے باوجود ہمیں مثبت جواب نہیں مل رہا۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا مزیدکہنا تھا کہاس سے حکومت کی کیا حیثیت ہے ہمیں واضح ہو رہا ہے، اسپیکرآفس اورحکومت کوپیغام دیناہےکہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات یقینی بنائےتین ماہ سےرہنماؤں کوبانی پی ٹی آئی سےملنےنہیں دیا جارہا ان سے ملاقات ہمارا حق ہے۔