لاہور میں رواں سال کا پہلا قتل ائیرلائن ٹکٹ اور 30 ہزار روپے کے عوض کیا گیا۔
لاہور پولیس نے یکم جنوری کو سبزہ زار میں ہونے والے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے شوٹر کو گرفتار کرلیا، مقتول کے ہم زلف نے اسے قتل کرانے کیلیے اجرتی قاتل کو ہائر کیا تھا، اور قتل کے عوض اسے دو ایئر ٹکٹ دیے۔
عثمان اجرتی قاتل ہے جس کی خدمات مقتول ریاض کے ہم زلف نے حاصل کی تھیں، اور قتل کے عوض اسے دو ٹکٹ دیے تھے جبکہ 30 ہزار روپے اور موٹرسائیکل بھی دینے کا وعدہ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق قتل کی واردات مکان کے تنازع پر ہوئی،شوٹر کو مقتول کے موبائل فون پر آنے والی موبائل فون کال سے ٹریس کیا گیا، مقتول اپنی اہلیہ کے ہمراہ بدھ بازار خریداری کے لیے آیا تھا جہاں اسے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرائے کا قاتل مقتول کے ہم زلف کے ساتھ جائے وقوعہ تک آیا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واردات کے منصوبہ ساز مقتول کے ہم زلف امتیاز کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے امتیاز بھی واردات کے وقت موقع پر موجود تھا، اور اپنے ہم زلف مقتول ریاض کے جنازے میں بھی موجود رہا۔ پولیس کا کہنا ہے قتل کا سراغ مقتول کے موبائل پرآنے والی نامعلوم کال سے لگایا گیا، ملزمان نے واردات کے لئے جعلی سم استعمال کی ملزم امتیاز کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔