پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی پر اپنے خصوصی پیغام کے ذریعے انہیں خوش آمدید کہا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے، میں اللّہ رب العزت کی شکر گزار ہوں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو اور ان کے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شائد کسی اور کے حصے میں نا آئے ہوں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، انشاءاللّہ ، آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں ،خوش آمدید نواز شریف۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 سال بعد پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔