پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی ترقی کیخلاف کی جانیوالی سازش آج دفن ہونے جا رہی ہے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوتے لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پوری قوم آج مسلم لیگ ( ن ) کے قائد نوازشریف کا استقبال کررہی ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 سال بعد پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 سال بعد پاکستان واپس پہنچ گئے، اسلام آباد سے لاہورکیلئے روانہ
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوعوام سے جدا کر کے قوم کو سزا دی گئی اور قوم سے امید چھینی گئی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اب انشااللہ ہم ترقی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔