سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مدارس رجسٹریشن کے حوالے سےصوبوں میں قانون سازی کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کردی۔
مولانا فضل الرحمان نےوزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور صوبوں میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے قانون سازی کے حوالے سے بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ صوبوں میں قانون سازی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو قانون سازی کے لیےاپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ صوبوں میں قانون سازی کے لیے وزرائے اعلٰی سے رابطہ کریں گے۔