لاہور میں 14 سالہ گھریلو ملازم کے ساتھ مبینہ بدفعلی اور تشدد میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گذشتہ روز تھانہ غالب مارکیٹ کی حدود میں پیش آیا۔ مالک مکان نے گھریلو ملازم لڑکے پر بدترین تشدد کیا اور بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان جاوید اور عاطف کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان لڑکے کو 6 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دیتے تھے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ مزید ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔