لاہور ٹریفک پولیس کو قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو ہتھکڑیاں لگانے کا اختیار مل گیا، چیف ٹریفک پولیس نے ہر سیکٹر انچارج اور سرکل آفیسر کو ہتھکڑیاں ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے ٹریفکس پولیس کو قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو ہتھکڑیاں لگانے کا اختیار دیدیا، ہر سیکٹر انچارج اور سرکل آفیسر کو ہتھکڑیاں ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔
ٹریفک پولیس کے مطاق تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ میں ملوث ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کا حکم دیا گیا گیا ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو ہتھکڑی لگا کر پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
حکام کی جانب سے نئے احکامات کی روشنی میں ٹریفک وارڈنز ازخود ہتھکڑیوں کا بندوست کرنے لگے۔
رپورٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار اندراج مقدمہ سے قبل ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے لگے، ٹریفک پولیس کی جانب سے ہتھکڑیاں لگانے کی وڈیو بھی سامنے آگئی۔