عالمی منڈی میں تیزی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج اضافہ دیکھا گیا۔24 کیرٹ فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہوکر 212،000 روپے کاہوگیا۔
22 قیراط سونے کی قیمت 194،333 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت181،751 روپے ریکارڈکی گئی ہے،اس کے علاوہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت166،609 ہے۔
امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی کے بعد سونے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔
دوسری جانب بین الااقوامی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں بھی تیزی آئی ہے جہاں سونے کی موجودہ شرح1 ہزار981 ڈالر فی اونس ہے۔