کرسمس کےموقع پر انگلینڈ ریلوے لائن سے ایک لاکھ یورو مالیت کی بجلی کی تاریں چوری ہو گئیں۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق بجلی کی تاروں کے چوری ہونے سے ٹرین سروس متاثرہوگی،ٹرین حکام کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کی مدد سے مجرموں کو تلاش کررہی ہے۔
ریل نیٹ ورک انتظامیہ نے ٹاون چورلی اور بولٹن کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو ٹرین سروس کے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے،ریلوے حکام کےمطابق آج لائن کو بند کرنا پڑے گا تاکہ وہ کیبلز کو تبدیل کر سکے اور سسٹم کی جانچ کر سکے۔
چوری ہونے والی کیبل اوور ہیڈ لائن کے آلات کو بجلی فراہم کرتی ہے،جس کے نتیجے میں پٹریوں کے پاربرقی ٹرینیں چلتی ہیں۔