پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کیخلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیئے ہیں تاہم 2 رنز کا خسارہ باقی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقہ کے 301 رنز کے جواب میں صائم ایوب اور کپتان شان مسعود نے کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے نوجوان بیٹر صائم رباد کی گیند پر 28 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے ۔
اس کے بعد دوسری وکٹ کپتان شان مسعود کی گری جنہوں نے جانسن کی گیند کو کٹ کرنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کے کنارے سے ٹکراتی ہوئی سلپ پر موجود تھرڈ مین کے ہاتھوں میں جا پہنچی اوروہ صرف 28 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
ان کے بعد آنےکامران غلام بھی زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور شان مسعود والی غلطی دہرائی، انہوں نے بھی باہر کی جانب جاتی ہوئی گیند کو کٹ لگانے کی کوشش کی اور وہ بھی کیچ آوٹ ہو گئے ، کامران صرف 4 رنز ہی بنا پائے۔
اس سے قبل
پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی پور ی ٹیم پاکستان کیخلاف 301 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے اور 90 رنز کی برتری حاصل کی ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپننگ پر آنے والے ایڈن مرکرام نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ڈیبیو کرنے والے کوربن بوش نے 9 ویں نمبر پر آ کر 81 رنز کی انقلابی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو بہت بڑی مصیبت سے بچا لیا ۔
کپتان ٹیمبا باووما 31 اور ڈیوڈ 30 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پایا ۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامر جمال نے 2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔ محمد عباس اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
کھیل کا پہلا روز
پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کے اختتام سے قبل ہی 211 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور کپتان شان مسعود نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ۔
اوپننگ پر آئے کپتان شان مسعود محض 17 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ، شان مسعود نے ڈیبیو کرنے والے جنوبی افریقہ باولر بوش کی گیند کو کٹ کر کے چوکا لگا نے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کے کنارے سے ٹکراتی ہوئی پیچھے سلپ پر موجود جانسن کے ہاتھوں میں جا پہنچی اور وہ 40 کے مجموعے پر پولین پہنچ گئے ۔
ان کے ساتھ میدان میں اترنے والے صائم ایوب بھی کچھ خاص کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ، صائم نے پیٹرسن کی گیند کو بلاک کرنے کی کوشش کی لیکن وہ معمولی سی بیٹ کے کنارے سے ٹکراتی ہوئی ویرین کے ہاتھوں میں جا پہنچی اور وہ 14 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔
ان کے بعد اگلی وکٹ بابراعظم کی 41 رنز کے مجموعے پر گری ، انہوں نے پیٹرسن کی گیند پر شاٹ لگانے کی کوشش کی لیکن گیند ایک مرتبہ پھر بلے کے کنارے سے ٹکراتی ہوئی سلپ پر موجود تھرڈ مین کے ہاتھوں میں پہنچی جس کے باعث بابراعظم 4 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔
کامران غلام نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے 54 رنز بنائے لیکن پیٹرسن کو لیگ پر چھکا لگانے کی کوشش کرتے ہوئے ربادا کے ہاتھوں 137 رنز کے مجموعے پر آوٹ ہو گئے ۔ سعود شکیل نے بھی صائم ایوب والی غلطی دہرائی اور بوش کی گیند پر ویرین کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ، وہ 14 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
محمد رضوان نے میدان سنبھالا تو ٹیم کو سنبھلانے کی امیدیں بڑھیں لیکن وہ بھی 142 رنز کے مجموعے پر 27 رنز بنا کر پیٹرسن کی گیند کا نشانہ بنے ۔ عامر جمال نے 28 رنز بنائے اور بوش کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔
ان کے علاوہ سلمان آغا 18 ، خرم شہزاد 11 اور نسیم شاہ صفر پر آوٹ ہوئے ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے باولر بوش نے اپنے پہلے ہی میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 15 اوورز میں 63 رنز دیئے جبکہ ڈین پیٹرسن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے 5 بیٹسمینوں کو پولین کی راہ دکھائی تاہم مارکو جانسن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔