خیبرپختونخوا کے جیلوں میں سیکیورٹی کا نظام جدید ٹیکنالوجی سے لیس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق صوبے کی جیلوں میں پرانے روائتی سیکیورٹی کے انتظامات نافذ ہیں۔
خیبرپختونخوا جیلوں میں جدید سیکیورٹی نظام نافذ کی بجائے پرانے روایتی طریقہ کار نافذ ہیں ۔ دستاویز کے مطابق امن وامان کی صورتحال کے باعث صوبائی حکومت کا جیلوں میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے، موبائل جیمرز، کمیونیکیشن سسٹم نصب کیے جائیں۔ محکہ داخلہ خیبرپختونخوا دستاویز کے مطابق صوبے کی جیلوں میں جیمرز لگانے کےلیے ایک ارب تیس کروڑ روپے درکار ہیں ۔
سی سی ٹی وی کیمروں کےلیے ایک ارب 37 کروڑ، کمیونیکیشن سسٹم کے لیے 8 کروڑپچاس لاکھ روپے درکار ہیں ۔ پہلے مرحلے میں صرف پانچ جیلوں کو جدید آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ابتدائی طور پرپشاور، مردان، ہری پور، ڈی آئی خان اور بنوں کی جیلوں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کی جائیگی ۔ پانچ جیلوں میں جدید ٹیکنالوجی پر ایک ہزار تین سو انتیس ملین روپے خرچ ہونگے۔






















