ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی یم ایچ پشاور میں تین روزہ کومبیٹ میڈک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس کا مقصد جنگی اورناگہانی صورتحال میں فوری اور موثر طبی امداد کی فراہمی سمیت جدید طریقہ کار اور مہارتوں کو نکھارنا مقصود تھا,کانفرنس میں آرمی میڈیکل کور کے ماہر ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اور ریسکو 1122 کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
میجرجنرل طاہر مسعود ،ڈائریکٹر جنرل سرجری تقریب کےمہمان خصوصی تھے،مہمان خصوصی نے کانفرنس میں شامل ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ریسکو 1122 کے اہلکاروں کے کردار کو سراہا۔
مہمان خصوصی نے کانفرس کے شرکاء میں اسناد اور اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔شرکاء نے کانفرس کے انعقاد کو نہایت مفید قرار دیا اور اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد سےطبی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔