ایف آئی اے گوجرانوالہ نے یونان کشتی حادثے کے مزید دو مقدمات درج کرلئے، المناک حادثے پر درج کئے گئے مقدموں کی تعداد 8 ہوگئی۔
8 ایف آئی آرزمیں ابتک 21 ملزمان کو نامزدکیاگیا ہے،گرفتار دس ملزمان میں ایک ملزم کو جوڈیشل جبکہ نو ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے یونان کشتی حادثے میں متعدد افراد لاپتہ، 5 جاں بحق جبکہ 47 کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔