عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی سونا کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔24 کیرٹ فی تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوکر 208500 روپے کاہوگیا۔
دس گرام سونے کے بھائو 1886 روپے بڑھکر 178755 روپے ہوگئے۔22 قیراط سونے کے نرخ ایک لاکھ 89 ہزار 292 روپے ہے۔اس وقت 10 گرام 22قیراط سونے کی قیمت 163,859 روپے ہے۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ 27 ڈالر کے اضافے سے 1999 ڈالرہوگئے,یاد رہےکہ گزشتہ روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوکر 206300روپے کا ہوگیا تھا۔