ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی بلڈنگ میں زلزلہ کی جھوٹی اطلاع پر بھگدڑمچ گئی،جس کے باعث دس طالبات زخمی ہوگئی۔
خانیوال کے ضلع جہانیاں کے گرلز سرکاری اسکول میں زلزلہ کی جھوٹی اطلاع پر بھگدڑ مچنے سے دس طلبا زخمی ہوگئیں،ریسکیو نے زخمی طالبات کو اسپتال منتقل کردیا،دو سے زائد طالبات کی ٹانگیں اورکندھے کی فریکچر ہوئے۔
ابتدائی معلومات پراسکول کی بلڈنگ کےمحلقہ گلی میں جاری ترقیاتی کاموں پر چلنے والی بھاری بھرکم مشنیری کی تھرتراہٹ سے اسکول کی بلڈنگ لرزنے سے بچیوں کو ٹیچر کی جانب سے زلزلے کی خبر دی گئی زلزلے کے خوف و ہراس سے بھگدڑ مچی۔