سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی اور سیاسی افراتفری پھیلانے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت گزشتہ شب امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کو محفوظ بنانے کے اقدامات تیز کرنے پر زور دیا۔ انسداد فسادات فورس کی تشکیل کا عمل جلد مکمل کرنے کا عزم کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے امن و امان کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کوبھی سراہا۔
اجلاس میں 26 نومبر کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف کارروائی کی پیشرفت رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت کو مزید محفوظ بنانے کے اقدامات تیز کرنے پر زور دیا۔ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی اور سیاسی افراتفری پھیلانے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔






















