وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پریونان میں پاکستانی سفارتخانےمیں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔خصوصی سیل حادثےمیں پاکستانیوں کی شناخت اورورثاء کی اپنے پیاروں تک رسائی یقینی بنائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے فوری نوٹس پر پاکستانی سفارتخانے کا یونانی حکومت کے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا گیا،وزیراعظم نے کہامشکل کی گھڑی میں مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں حادثےکا شکار پاکستانیوں اور انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،معصوم شہریوں کوورغلا کر انسانی اسمگلنگ کےمذموم فعل میں شریک عناصرکوکیفرکردارتک پہنچایا جائےگا،متاثرہ افراد اور انکے اہل خانہ کی حکومت پاکستان اور یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ہر ممکن معاونت کرےگا۔
گزشتہ روزکشتی الٹنےکےافسوسناک واقعےمیں متاثرہ 47 پاکستانیوں کی نشاندہی کرکے انہیں ریسکیو کر لیا گیا،یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ریکیسو کئے گئے افراد اور ان کےاہل خانہ کےمابین روابط اورانکی مدد کیلئے سرگرم ہے،یونان میں پاکستانی سفارتخانے نےکشتی ڈوبنےکےافسوسناک واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت کیلئے +30-6943850188 پر واٹس ایپ کی سہولت فراہم کردی۔
وزیراعظم کی ہدایت پرنائب وزیراعظم ووزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسرگرمیوں کی خود نگرانی کررہےہیں