پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے گیند گردن پر لگنے کے باعث پولین لوٹ گئے تھے تاہم اب وہ ٹھیک ہیں اور آج تیسرا میچ کھیلیں گے۔
سنچورین میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ تاہم، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج (ہفتہ) کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران، شاہین آفریدی کو 17ویں اوور کی دوسری گیند پر شدید چوٹ لگی۔ جنوبی افریقی بیٹر راسی وین ڈر ڈوسن کے شاٹ سے گیند شاہین کے گردن اور کندھے کے درمیان ہڈی پر لگی، جس سے وہ واضح طور پر تکلیف میں نظر آئے۔ اس کے باوجود، شاہین نے اپنا اوور مکمل کیا۔
اوور مکمل کرنے کے بعد شاہین فوراً میدان سے باہر چلے گئے تاکہ فزیوتھراپسٹ ان کی چوٹ کا معائنہ کر سکے تاہم اب وہ ٹھیک ہیں اور آج رات تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں ۔
فاسٹ بولر نے اپنے 4 اوورز میں 37 رنز دیے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔