لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے مجوزہ نام سامنے آ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 21 نام تجویز کیئے ہیں جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے 11 ، سید علی ظفر نے تین، فاروق ایچ نائیک نے 8 نام تجویز کیئے ہیں ، مجوزہ ناموں کی فہرست جوڈیشل کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے مجوزہ نام
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے نامزد ججز میں صدیق اعوان،چودھری اقبال احمد، آصف سعیدرانا،اجمل زاہد،عبدالباسط خان بلوچ،حسن نوازمخدوم ، عامرعجم ملک ، شیریں عمران،وقار حیدر اعوان،شہزاد محمود بٹ ، احسن رضا کاظمی ، خالدابن عزیز،جواد ظفر،خالد اسحاق،اویس خالد،چودھری سلطان محمود، حارث عظمت ، ہارون دوگل،شہریارطارق اور وکیل امجد پرویز شامل ہیں ۔
جسٹس منصورعلی شاہ نےقیصرنذیربٹ،اکمل خان،جزیلہ اسلم،حیدررسول مرزا، منور الاسلام،خالداسحاق،رافع ذیشان،بیرسٹرقاسم چوہان،شہاب قطب،عاصمہ حامداورسمعیہ خالد کو نامزد کیاہے ۔
بیرسٹر علی ظفر نے ثاقب جیلانی،بیرسٹر قادر بخش،ہما اعجاز زمان نے نام دے دیے۔
فاروق ایچ نائیک کے نامزد افراد میں جاوید اقبال وینس،حسیب شکور پراچہ،مجیب الرحمان کیانی،شیگن اعجاز، ثاقب جیلانی،ایان طارق بھٹہ،نوازش علی پیرزادہ اور صباحت رضوی شامل ہیں ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےنام سامنے آگئے ، تقرریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کااجلاس سپریم کورٹ میں اکیس دسمبر کو طلب بھی کرلیا گیا ہے ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزاعظم خان اور شاہ ارجمند کےنام تجویز کیے ۔
بیرسٹر گوہرعلی خان نے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ جبکہ ممبراسلام آباد بار ذوالفقار عباسی نے قمر سبزواری کا نام تجویز کیا ۔
جسٹس منصورعلی شاہ نےسلطان مظہرشیرخان کا کو ایڈیشنل جج بنانےکی سفارش کی ۔
رکن کمیشن روشن خورشیدبھروچہ نےایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور جبکہ فاروق ایچ نائیک نےقمرسبزواری،عمراسلم خان،دانیال اعجازاورکاشف علی کےنام تجویزکیے ۔