طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کامذاکرات کیلئےکمیٹی بنانےکاخیرمقدم کرتےہیں، اسٹیبلشمنٹ سےگلہ نہ کیاجائے،ان کاحکومت کےساتھ ہوناضروری ہوتاہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء طارق فضل چوہدری نے سماء ٹی وی کے معروف پروگرام ''ندیم ملک لائیو'' میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کامذاکرات کیلئےکمیٹی بنانےکاخیرمقدم کرتےہیں،ہماری قیادت پی ٹی آئی کےکمیٹی بنانے کے اعلان پربیٹھےگی،حکومت کھلےدل کےساتھ مذاکرات کاحصہ بنےگی۔
لیگی رہنماء طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت کرناچاہیں توکوئی آپ کونہیں روک سکتا،سیاسی جماعتوں کےدرمیان مذاکرات ہونےچاہئیں،ملکی مسائل کاحل مذاکرات میں ہے،اسٹیبلشمنٹ سےگلہ نہ کیاجائے،ان کاحکومت کےساتھ ہونا ضروری ہوتاہے۔