عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی ہوگئی۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید احمد لاپتہ کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران ریجنل پولیس آفیسر ( آر پی او ) راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سی پی او، ایس ایس پی آپریشن اور دیگر پولیس افسران شیخ رشید کی گرفتاری میں ملوث نہیں ہیں۔
آر پی او کی جانب سے استدعا کی گئی کہ سابق وفاقی وزیر کی بازیابی کی کوشش کر رہے ہیں، مزید مہلت دیں، بازیاب کرا لیں گے۔
بعدازاں عدالت نے پولیس کی مزید مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے 26 اکتوبر تک کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
عدالت کی جانب سے 26 اکتوبر تک شیخ رشید احمد کو بازیاب کرانے کا حکم دیا گیا۔