ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے ترپن کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ رقم پاکستان میں بجلی کی ترسیل کا نظام جدید بنانے اور سماجی تحفظ کے پروگرام پر خرچ کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 2 شعبوں میں الگ الگ قرض کی منظوری دے دی۔ مجموعی طور پر 53 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا گیا۔ 33 کروڑ ڈالر پاکستان میں سماجی تحفظ کے پروگرام پر خرچ ہوں گے جبکہ 20 کروڑ ڈالر سے بجلی کا ترسیلی نظام بہتر، جدید اور قابل بھروسہ بنایا جائے گا۔
سوشل پروٹیکشن ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے دئیے گئے 33 کروڑ ڈالر قرض کا مقصد نچلی سطح پر سماجی تحفظ کو وسعت دینا، خواتین اور ان کے خاندانوں کی غربت میں کمی لانا اور بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی صلاحیت بڑھانا ہے۔ 2021 میں شروع ہونے والے اس قرض پروگرام کا مجموعی حجم 62 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہے جس میں 60 کروڑ ڈالرقرض۔۔30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ اور 2 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی کوفنانسنگ شامل ہے۔
شعبہ توانائی کی بہتری کے لیے دئیے گئے قرض کے ذریعے 3 لاکھ سے زائد ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچرلگائے جائیں گے۔ ڈیٹا منیجمنٹ اور کمیونیکشن سسٹمر کی تنصیب بھی منصوے کا حصہ ہے۔لاہور۔۔ملتان اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیز میں ساڑھے 15 ہزار سے زائد آن لائن ٹرانسفارمرز پرمانیٹرنگ سسٹمز لگائے جائیں گے۔ سیپکو کے 4 گرڈ اسٹیشنز کا وولٹیج 66 کے وی سے 132 کے وی کیا جائے گا۔ لیسکو میں کم از کم پچیس گرڈ اسٹیشن تعمیر اور جدید بنائے جائیں گے۔زیادہ نقصانات والے 11 کے وی فیڈرکو جدید کیبلز سے تبدیل کیا جائے گا۔




















