نگران حکومت نے پیرامیڈیکل اسٹاف کی رجسٹریشن کیلئے ون ونڈو سیل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
ندیم جان نےکہا نرسنگ کونسل کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پاکستان نرسنگ اینڈمڈوائفری کونسل کے تحت لایا جائے،کونسل میں ایچ آی سی کیلئے فوکل پرسن تعینات کیا جائے،
وفاقی وزیر کا کہنا ہےکہ وزارت صحت پی این ایم سی کو قواعدکی تیاری میں مدد فراہم کرے گی،پی این ایم سی کی تکنیکی معاونت کیلئے بین الاقوامی اداروں سے رابطہ کیا جائے،نرسز کی تعلیم اور کیریئر پلاننگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔