یتیم بچوں کے لیے قائم ایس او ایس چلڈرن سکول پشاور میں پاک فوج کے تعاون سے کلچرل ڈے کا انعقاد کیا گیا۔
کلچرل ڈے کی مناسبت سے بچوں نے مختلف خاکوں و ٹیبلو کی مدد سے پاکستانی ثقافت کو اجاگر اور وطن کے محافظوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔
پشاور سے مقامی بریگیڈ کمانڈر نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت کی، مہمان خصوصی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں تقریب کے اختتام پر انعامات سے نوازا۔ سکول انتظامیہ اور بچوں نے ایونٹ کے انعقاد میں تعاون پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ایس او ایس چلڈرن اسکول پشاور کا قیام 2016 میں یتیم بچوں کی کفالت کےلیے کیا گیا تھا۔






















