ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر وزیرِاعظم شہباز شریف کی قوم کو مبارکباد دی اور سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیااور کہا اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ رواں برس نومبر میں 2.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پر مشکور ہیں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےحکومت پراعتماد کی عکاسی کرتا ہے یہ اضافہ معیشت کیلئے اچھے ثمرات لے کر آئےگا۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخر اور پاکستان کے سفیر ہیں ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہےبیرون ملک مقیم پاکستانی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سےپاکستان کانام روشن کر رہےہیں۔