وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ انتشار پھیلا کر تیزی سے مستحکم ہوتی معیشت سبوتاژ کرنے کی سازش کرے گا تو انتشار پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں گے۔
امن و امان کی صورت حال پر جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے حکم دیا کہ نقصان پہنچانے والوں کےخلاف سخت کارروائی کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں یقینی بنائیں کہ انتشارپھیلانےوالوں کیخلاف کارروائی کےدوران بےگناہ اور معصوم شہری گرفتار نہ ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انتشار اور فساد پھیلانےوالوں کی نشاندہی کا عمل مؤثر بنانے کیلئے ٹھوس ثبوت حاصل کئے جائیں فساد پھیلانے والوں کیخلاف قائم ٹاسک فورس کو ہر ممکن وسائل فراہم کریں ۔
وزیراعظم کی وفاقی پراسیکیوشن سروس کو وزارت قانون کے تحت لانے اور اسلام آباد جیل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے اوراس حوالےسےفنڈز فوری جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
اجلاس میں وفاقی وزرا عطاء اللہ تارڑ ، احد چیمہ ،محسن نقوی ، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر نےشرکت کی ۔