حکومت نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے نئے مسودہ پر گفتگو کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔
ذرائع کے مطابق دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے درمیان رابطے جاری ہیں اور حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو راضی کرنے کے لئے مختلف آپشنز دینے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے نئے مسودہ پر گفتگو کے لیے راضی ہے اور جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی اور حکومت کی قانونی ٹیم معاملات کو آگے بڑھائے گی۔
جے یو آئی ف کے پاس 2019 کا معاہدہ تسلیم کرنے سمیت دیگر آپشن موجود ہیں جبکہ وزارت تعلیم کے تحت رجسٹریشن کروانے کے لیے حکومت تعاون کو بھی تیار ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی قانون سازی میں ڈپٹی کمشنرز ( ڈی سی ) اور وزارت داخلہ کے تحت رجسٹریشن کروانے کا آپشن بھی موجود ہے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن پارٹی کی مجلس شوریٰ اور دینی مدارس کو اعتماد میں لے کر جواب دیں گے۔