پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں 40 پیسے اضافہ ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں کئی روز بعد اضافہ ہوگیا۔ اماراتی درہم 40 پیسے بڑھ کر 75.54 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پاکستانی روپے کی قدر میں اماراتی درہم کے مقابلے میں 1.44 روپے بہتری آئی تھی۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک ہزار پاکستانی روپے میں اب 13.23 درہم ملیں گے۔
بھارتی کرنسی میں یو اے ای درہم 22.58 روپے اور بنگلہ دیشی کرنسی میں درہم 29.89 ٹکے پر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3.26 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280.39 روپے پر پہنچ گئی۔