جی ایم چائنہ انرجی کا کہنا ہے کہ چائنہ گروپ نےپاکستان میں 12ارب ڈالرکے 21 میگا منصوبےمکمل کئےہیں، گروپ کےدواہم ترین ہائیڈروپاورمنصوبوں کی مجموعی پیداواری صلاحیت 1570 میگاواٹ ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سےچائنہ انرجی انٹرنیشنل گروپ کےجنرل منیجرکی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ائنہ انرجی انٹرنیشنل گروپ کےجنرل منیجرکا کہنا تھا کہ چائنہ گروپ نےپاکستان میں 12ارب ڈالرکے 21 میگا منصوبےمکمل کئےہیں،گروپ کےدواہم ترین ہائیڈروپاورمنصوبوں کی مجموعی پیداواری صلاحیت 1570 میگاواٹ ہے۔
ملاقات کے موقع پر مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان میں 700 میگاواٹ کاآزاد پتن ہائیڈرو پاور منصوبہ شامل ہے، سکی کناری منصوبہ 870 میگاواٹ کا ہے، ان منصوبوں پر مجموعی سرمایہ کاری 3.5 ارب ڈالر ہے۔
احسن اقبال نےآزاد پتن منصوبےکی کامیاب تکمیل میں چائنہ انرجی گروپ کےعزم کو سراہا ہے۔