پاکستان میں آج کاروبار کے دوران مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے پر آ گئی ہے ۔
22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 885 روپے ہے ۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر فی اونس کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 2635 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے
مقامی مارکیٹ میں آج چاندی کی قیمت میں کوئی ردو بدل دیکھنے میں نہیں آیا جس کے بعد قیمت 3400 پر مستحکم ہے ۔