لاہور میں جامعہ پنجاب کی حدود میں طالب علم کے قتل کا مقدمہ دو نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا- ملزم حذیفہ اور دلاور پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم نکلے- پولیس کا دعوی ہے کہ مرکزی ملزم حذیفہ کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا -- طالب علم رانا عمار کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج کیا گیا- مقدمہ میں حذیفہ اور دلاور کو نامزد کیا گیا ہے- حذیفہ باٹنی جبکہ دلاور جینڈر اسٹڈیز کا طالب علم ہے-
مقتول کا ملزمان کے ساتھ چند روز قبل جھگڑا ہوا جس کی رنجش میں ملزمان نے عمار کو فائرنگ کرکے قتل کیا- واردات میں ملوث ایک ملزم دلاور کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ حذیفہ کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم حذیفہ کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا جس کے بعد قتل کی حتمی وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔