وزیراعظم شہبازشریف نے ایف بی آر ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے اہم کاموں کو 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اہم معاشی اصلاحات میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ فسکل اسپیس بڑھنا خوش آئند ہے۔ پاکستان کی پیٹرولیم کی فروخت 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی، جو انتہائی خوش آئند ہے۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سال بہ سال 15 فیصد اضافہ ہوا۔ وزیراعظم کی پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف مزید سخت کاروائی کی ہدایت کردی۔
اجلاس کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ایف بی آر کی ویلیو چین کی ڈیجیٹائز یشن سے متعلق تمام کام مارچ 2025 تک مکمل ہو جائے گا، شوگر انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ چھوٹے کاروباروں کی ڈیجیٹل انوائسنگ کے حوالے سے موبائل فون ایپلی کیشن اس مہینے کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔