پنجاب حکومت نے پرتشد مظاہروں اور جلاؤگھیراؤ پر قابو پانے کیلئے رائیٹ ٹو پیس فل پروٹیسٹ ایکٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی حکومت نے پرتشد مظاہروں اور جلاؤگھیراؤ پر قابو پانے کیلئے رائیٹ ٹو پیس فل پروٹیسٹ ایکٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بلوائیوں کے خلاف کارروائی کے مزید اختیارات دئیے جائیں گے۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق جلاؤگھیراؤ اور توڑپھوڑ کے ذمہ دار پس پست عناصر ہوں گے
بلوے کرنے والوں سے سرکاری اور نجی املاک کے نقصان کا ازالہ کرایا جائے گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بلوائیوں کیخلاف کارروائی کے مزید اختیارات دیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایکٹ کیلئے ہونے والے ریسرچ ورک میں پی ٹی آئی کے احتجاج سب سے زیادہ پرتشدد پائے گئے۔
رائیٹ ٹو پیس فل پروٹیسٹ ایکٹ 2024 منظوری کیلئے جلد پیش کیا جائے گا۔