پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لئے مفت انسولین کی فراہمی کا منصوبہ سامنے آگیا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرٹاپ ون ذیابیطس بچوں کو انسولین ان کے گھر پر ہی پہنچائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازپروگرام کے تحت ٹاپ ون شوگرکےمریض بچوں کے رجسٹریشن کا آغازکردیا گیا ہے ٹاپ ون شوگر بچوں کےلئے گھر بیٹھے چیف منسٹر مریم نوازانسولین پروگرام میں رجسٹریشن کی سہولت دی جارہی ہے۔
چیف منسٹرمریم نوازانسولین کے لئے خصوصی ہیلپ 1033 بھی قائم کی گئی ہے۔ مفت انسولین کے لئے تحصیل یا ضلع میں این سی ڈی کلینک پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ ننھے بچے پھول کی مانند ہیں، مرجھانے نہیں دیں گے۔ ماں ہوں بچوں کی تکلیف اور بیماری کا شدت سے احساس ہے۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو اسپتال آنے جانے کی کوفت سے بچانے کے لئے گھر بیٹھے انسولین دی جائے گی۔
ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کوتاحیات انسولین کی ضرورت ہوتی ہے، والدین کا بوجھ بٹائیں گے۔ پنجاب بھر میں بچوں کی صحت علاج کے لئے تمام تر میسر وسائل مہیا کریں گے۔