مارکیٹ میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیج کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔
مارکیٹ میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیج کے نرخ کی قیمت 6 ہزار 300 سے کم ہوکر چار ہزار 500 روپے فی بیگ پر آگی ہے۔ تصدیق شدہ بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے خصوصی مراکز اور رجسٹرڈ ڈیلر کے پاس دستیاب ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں اور بھائیوں کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔ پنجاب کے کاشتکار کے ساتھ کھڑے ہیں او رکھڑے رہیں گے۔ پیداوار میں اضافے اور کاشتکار کی خوشحالی کے ویژن کو پورا کریں گے۔